آصفہ زرداری بھٹو ، پاکستانی سیاست کا نیا اُفق

آصفہ زرداری بھٹو کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ، انہیں خاتونِ اول کا پروٹوکول دیا جائےگا اور وہ پہلی خاتون اول ہوں گی جو صدر کی بیٹی ہیں۔ عام طور پر خاتون اول کا درجہ اہلیہ کو دیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنی صاحبزادی آصفہ زرداری بھٹو کو فرسٹ لیڈی بنانےکا اصولی فیصلہ کر لیا۔

مزید پڑھیں:  کشیدہ صورتحال کے باعث بنوں کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے لیے آصفہ زرداری بھٹو نے پیپلز پارٹی کے لیے ملک گیر انتخابی مہم چلائی اور اپنے بھائی بلاول زرداری کا بھرپور ساتھ دیا۔
گزشتہ روز ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب میں آصفہ زرداری بھٹو اپنے والد کے ہمراہ ان کے بازو میں اپنا بازو ڈال کر چل رہی تھیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا افغانستان سے دہشتگرد گروپوں کیخلاف مؤثر کارروائی کا مطالبہ