رمضان المبارک، شہریوں کو فوڈ پیکیج کی بجائے نقد رقم دینے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کے وزیرِ خوراک ظاہر شاہ طورو نے رمضان المبارک کے حوالے سے کہا ہے کہ ماہ مقدس میں شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی پلان تشکیل دیدیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہریوں کو فوڈ پیکیج کی بجائے نقد رقم دی جائے گی۔ نقد رقم دینے کا فیصلہ عوام کو دھکم پیل اور بد نظمی سے بچانے کیلئِے کیا گیاہے۔
صوبائِ وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا کہنا ہے کہ صوبے میں تقریباً 50 لاکھ لوگ احساس پروگرام کے لیے رجسٹرڈ ہیں، ہر خاندان کو احساس پروگرام کے تحت 10 ہزار روپے دیے جائیں گے۔
مہنگائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ رمضان میں اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کے کنٹرول اور گرانفروشی میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعلیٰ کی سی آر بی سی مین کینال صوبائی حکومت کو دینے کیلئے تجاویز تیار کرنے کی ہدایت