پشاور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور

ویب ڈیسک: پشاورہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کی راہداری ضمانت کے لیے درخواستوں پر چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے سماعت کی۔
اس دوران عدالت نے شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 20 دن میں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم جاری کر دیا۔
پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کو 1 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔
دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ شبلی فراز کے خلاف 20 سے زائد مقدمات ہیں۔ انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں۔
بعد ازاں عدالت نے پیہ ٹی آئی رہنماء شبلی فراز کی راہداری ضمانت منظور کرکے انہیں 20 دن کے اندر متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔

مزید پڑھیں:  مریم نواز کے سکواڈ کی گاڑی کی ٹکرسے نوجوان جاں بحق