pm imran khan dialogue pakistan

مشکل حالات میں کفایت شعاری کو اپنایا جائے- وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم، وفاقی کابینہ کااجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔

اجلاس میں کوروناوائرس کی روک تھام کےلئے کئےگئے اقدامات اور مختلف اضلاع میں فصلوں پر ٹڈی دل کے حملوں کےخاتمے کےلئے شروع کئے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیاگیا۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی 2برس کی کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک کا دعویٰ

ذرائع کے مطابق کابینہ نے این سی سی کے فیصلوں کی توثیق کردی،کابینہ اراکین کو کورونا کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ،معاشی ٹیم کی آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ سے متعلق بریفنگ،وزیراعظم کی غیر ضروری اخراجات ختم کرنے کی ہدایت،مشکل حالات میں کفایت شعاری کو اپنایا جائے وزیراعظم کی ہدایت

مزید پڑھیں:  وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی عہدیداران سے ملاقات، اہم امور زیربحث