پولیس کی گاڑی پر فائرنگ

نوشہرہ میں موٹر وے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ،حملہ آور فرار

ویب ڈیسک: نوشہرہ کے علاقہ خیرآبادکنڈ کے مقام پر موٹروے پولیس کی گاڑی پر نامعلوم فائرنگ ،حملہ آور فائرنگ کے بعد پہاڑوں کی طرف فرار ہو گئے ۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں موٹر وے پولیس کی گاڑی کو کئی گولیاں لگیں ، وقوعہ کے بعد موٹروے اور مقامی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ۔
مقامی پولیس نے نامعلوم حملہ آور کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

مزید پڑھیں:  علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے نام ای سی ایل سے خارج