پشاور، پولیس مقابلے میں راہزن زخمی حالت میں گرفتار

ویب ڈیسک: تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس نے مشکوک افراد کو رکنے کیلئَے اشارہ کیا تاہم گرفتاری کے خوف سے مسلح افراد نے پولیس پر فائر کھول دیا جس میں پولیس محفوظ رہی۔
اس موقع پر پولیس نے مسلح ملزمان کی گرفتاری کیلئے ان کا تعاقب شروع کیا اور اس دوران جوابی فائرنگ بھی کی جس سے ایک راہزن زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق راہزن زخمی حالت میں گرفتار کر کے اس کی تلاشی لی گئی جس میں ملزم کے قبضہ سے اسلحہ اور چار عدد موبائل فونز برآمد کر لئے گئے۔
ملزم کی شناخت اختر علی ولد زڑور سکنہ پھندو سے ہوئی۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران پولیس کے ہاتھ لگنے والے موبائل میں سے ایک موبائل بھی راہزنی کی واردات میں چھینا گیا تھا جس کی رپورٹ درج تھی۔
بعد ازاں گرفتار ملزم نے راہزنی کے وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے جن کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چینی قافلہ پر خودکش حملہ، گاڑی بم پروف نہیں تھی، فرانزک رپورٹ