مراد سعید اور اعظم سواتی سسمیت پی ٹی آئی رہنماوں کے کاغذات منظوری کیخلاف درخواستیں

ویب ڈیسک: پی ٹی آئی رہنماوں مراد سعید، اعظم سواتی، فیصل جاوید، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی کے کاغذات منظوری کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ ان درخواستوں پر پشاور ہائیکوٹ کے ججز جسٹس ارشد علی اور جسٹس وقار احمد سماعت کرینگے۔
ذرائع کے مطابق ریٹرینگ آفیسر نے اعظم سواتی، مراد سعید اور خرم ذیشان کے کاغذات مسترد جبکہ اپیلیٹ ٹریبونل نے اعظم سواتی، مراد سعید اور خرم ذیشان کے کاغذات منظور کئے۔
یاد رہے کہ آر او اور اپیلیٹ ٹریبونل نے فیصل جاوید اور اظہر مشوانی کے کاغذات کو بھی درست قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پارلیمنٹ ہاؤس کی مسجد سے نمازیوں کے جوتے چوری