مقدمہ درج

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا مقدمہ درج

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8ججز کو دھمکی آمیز خطوط ملنے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق یکم اپریل کو موصول ڈاک کو آج نائب کے ذریعے تقسیم کرنے بھیجا، 8لفافے جج صاحبان کے پی ایس کو وصول کرائے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر جج صاحبان کے نام لیٹرز تقسیم کرائے، لفافے کھولے گئے جن میں سفید پاڈر کی آمیزش پائی گئی۔
عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ججوں کوبھیجے گئے خطوط میں پائوڈر تھا، خطوط کے متن میں اینتھریکس لکھا تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی۔
متاثرہ اہلکار نے فوری سینیٹائزر استعمال کیا، منہ ہاتھ دھویا۔
عدالتی ذرائع کے مطابق خط بھیجنے والیکانام ریشم درج ہے، پتا نہیں لکھا گیا۔

مزید پڑھیں:  القادر ٹرسٹ کیس کاغیر قانونی ٹرائل عدالت کے سامنے رکھیں گے،بیرسٹر گوہر