قرضوں کو رول اوور کرنے پر ہم چین کے مشکور ہیں، محمد اورنگزیب

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ قرضوں کو رول اوور کرنے پر ہم چین کے مشکور ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کے دوسرے فیز کے تحت پاکستان میں خصوصی اکنامک زونز قائم ہونے ہیں اور اسی کے ذریعے چین کے قرضوں کی ادائیگی ہوگی۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے پر توجہ مرکوز ہے، اخراجات میں کمی لانے اور مہنگائی کی شرح کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
واشنگٹن میں ہی وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں محمد اورنگزیب نے پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک جیسے اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔
وفاقی وزیرخزانہ نے بتایا کہ پاکستان مالی سال 2025 اور 2026 کے دوران چینی پانڈا بانڈ لانچ کرنا چاہتا ہے.

مزید پڑھیں:  گرپتونت سنگھ کے قتل کی کوشش ناکام، ملزم جیل منتقل، اہم انکشافات متوقع