112149490 mediaitem112149489 1

بٹ خیلہ میں کرونا وائرس بے قابو

بٹ خیلہ: بٹ خیلہ میں کرونا وائرس نے آنکھیں دکھانا شروع کردی مزیدتین افراد موت کی وادی میں چلے گئے وبائی مرض سے مرنیوالوں کی مجموعی تعداد تئیس ہوگئی.

تفصیلات کے مطابق کیٹیگری اے اسپتال بٹ خیلہ میں زیر علاج قالدرہ تحصیل درگئی کے ساٹھ سالہ گل حسن،گدرچکدرہ کے اُنساٹھ سالہ شاہ زمین اورتازہ گرام لوئر دیر سے تعلق رکھنے والی ساٹھ سالہ شاہ زمینہ بی بی وبائی مرض کورونا سے متاثر تھے جو زندگی کی جنگ لڑرہے تھے مگر جان بھر نہ ہو سکے جس کے سبب ضلع بھر میں کورونا سے مرنیوالوں کی مجموعی تعداد تئیس ہوگئی.

جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پایاجاتاہے محکمہ صحت کے مطابق مزید پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی جن کی مجموعی تعداد چھ سو سولہ ہوگئی ہے۔

مزید دیکھیں :   خیبرپختونخوا کے سابق ڈپٹی اسپیکر ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار