xcoronavirus 2.jpg.pagespeed.ic .aQdtf2DB8f

خیبرپختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد 12 ہزار 459 کے قریب، مرنے والوں کی مجموعی تعداد 541 ہوگئی ہے

پشاور : خیبرپختونخوا میں کورونا صورتحال محکمہ صحت کے رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران20 افراد جاں بحق ہوگئے،صوبے میں کورونا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد541 ہوگئی ہے۔

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے569 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12ہزار459 ہوگئی ہے،کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ میں 145 مریض صحت یاب ہوئے، صوبے میں کورونا وائرس سے اب تک 3366 متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بلاک کرنے کا حکم
مزید پڑھیں:  صدہ، فلائنگ کوچ اور کار پر فائرنگ کرنے والے دہشتگرد گرفتار

پشاور میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد4582 گئی ہے،پشاور میں مجموعی طور پر کورونا وائرس سے 288 فراد انتقال کرچکے ہیں،پشاور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کےدوران5 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے ہیں۔