اسرائیلی حمایت پر ایران میں امریکی و برطانوی افراد سمیت کئی کمپنیوں پر پابندی

ویب ڈیسک: غزہ پر اسرائیلی جاری جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہونے کے الزام پر ایران نے کئی امریکی و برطانوی افراد اور کمپنیوں پر پابندی عائد کردی۔
اس حوالے سے ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حالیہ پابندیاں خطے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور امریکی دہشتگردانہ سرگرمیوں کے انسداد کے ایرانی قانون کے مطابق ہیں۔
ایران میں پابندی کا شکار امریکی شخصیات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت کئی اہم عہدیداران شامل ہیں جبکہ برطانیہ کے بھی کئی اہم حکومتی عہدیداران شامل ہیں۔
ایران نے یہ پابندیاں امریکا، برطانیہ اور کینیڈا کی جانب سے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کے اعلان کے ایک ہفتے کے اندر لگائی ہیں۔
یاد رہے کہ ایران میں مخصوص امریکی و برطانوی افراد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے.

مزید پڑھیں:  ماتحت عدلیہ میں ججز تعیناتی کیلئے حکومت کو 3ہفتے کی مہلت