iphone8 gold select 2018

آئی فون بنانے والی کمپنی پر بڑا جرمانہ عائد

فرانسیسی حکام نے نئے سافٹ وئیرز کے باعث پرانے آئی فونز کی رفتار آہستہ ہونے پر ٹیکنالوجی کمپنی ایپل پر 4 ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کردیا۔

فرانس میں صارفین کے حقوق کی نگرانی کرنے والے سرکاری ادارے نے بتایا کہ ایپل کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئرز مارکیٹ میں آنے کے بعد سے پرانے آئی فونز کی رفتار سست ہوگئی ہے۔

سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ ایپل کمپنی نے صارفین کو اس مسئلے سے متعلق پیشگی اطلاع نہیں دی، ایپل کمپنی نے 2017 میں اس بات کا اعتراف کیا تھا کہ ان کے بنائے گئے نئے سافٹ ویئز کے باعث پرانے آئی فونز سست ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں:  مہوش کی بھارتی گلوکار کیساتھ نئے پراجیکٹ کی تفصیلات

فرانسیسی پروسیکیوٹرز نے ہالٹ پلانڈ اوبسلیسنس کی درخواست پر جنوری 2018 میں ایپل کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ناقدین نے معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اپنے صارفین کو مجبور کرتی ہے وہ وقت سے پہلے آئی فونز تبدیل کرکے نئے آئی فونز خریدیں۔

مزید پڑھیں:  چین کے 20 ہزار سینیما گھروں میں 12ویں فیل ریلیز کرنے کا فیصلہ

ایپل پر تنقید کے بعد کمپنی نے نہ صرف اپنا سوفٹ ویئر اپ ڈیٹ کیا تھا بلکہ صارفین کو بیٹریاں تبدیل کرانے کی پیشکش بھی کی تھی۔

ایپل انتظامیہ نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اپنے صارفین کو محفوظ پروڈکٹس فراہم کرنا ہوتا ہے تاکہ صارفین زیادہ عرصے تک آئی فونز استعمال کرسکیں۔