طورخم سرحد آج سے بند، تجارتی سرگرمیاں جاری رہیں گی، بارڈر حکام

ویب ڈیسک: پاک افغان طورخم سرحد آج 17 تا 19 مئی تین دن کے لیے بند کر دیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ اس دوران صرف پیدل آمدورفت بند ہوگی۔
یاد رہے کہ طورخم سرحد بندش کا فیصلہ ایف آئی اے دفتر کی نئی عمارت میں منتقلی کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے۔
بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ طورخم سرحد پیدل آمدورفت کیلئے بند ہوگی۔ اس دوران تجارتی سرگرمیاں بحال جبکہ گاڑیوں کو بارڈر کراس کرنے کی اجازت ہو گی۔
طورخم سرحد بندش کے حوالے سے جاری بیان میں بارڈر حکام کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے دفتر نئی عمارت میں منتقلی کے بعد 20 مئی کو بارڈر دوبارہ پیدل آمدورفت کے لئے کھول دیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  پشاور: تین بچوں کو زیادتی کےبعدقتل کرنے والے ملزم کو 3 بار سزائے موت سنا دی گئی