Lunar eclipse and solar

رواں سال پاکستان میں 4 چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا

کراچی: محکمہ موسمیات کا نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوسرے چاند گرہن کا آغاز پاکستان میں ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کی تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں چاند گرہن کا آغاز ہوگیا ہے، 12 بجکر 25 منٹ پر چاند مکمل طور پر گرہن میں ہوگا، چاند گرہن کا اختتام رات 2 بج کر 4 منٹ پر ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ہونے والا یہ اس سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن ہے، پہلا چاند گرہن 10، 11 جنوری کی درمیانی شب دیکھا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس سال 4 بار چاند گرہن کا نظارہ کیا جاسکے گا جس میں 2 چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں کیا جاسکے گا، جولائی، نومبر کا چاند گرہن پاکستان میں نہیں دیکھا جاسکے گا۔ واضح رہے کہ زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرۂ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔
یاد رہے کہ ماہرین فلکیات کا کہنا تھا کہ سورج کو گرہن 21 جون کو لگے گا اور پاکستان میں گوادر سے سکھر تک کے مختلف علاقوں میں سورج کے گرد روشنی کا ہالہ یعنی رنگ آف فائر دیکھا جاسکے گا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن
مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

ماہرین فلکیات کے مطابق کراچی میں 90 فیصد تک رنگ آف فائر نظر آنے کا امکان ہے، کراچی میں سورج گرہن صبح 8 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوگا اور دوپہر 2 بج کر 30 منٹ تک نظر آئے گا۔