NO.1

اورکزئی پولیس کی کامیاب کاروائی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

اورکزئی: اورکزئی پولیس کی کامیاب کاروائی منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ڈی پی او کے مطابق تور کانڑی کے مقام پر پک اپ کے خفیہ خانوں سے ساڑھے پانچ کلو منشیات برآمد کر دی گئی اور سمگلر گاڑی سمیت گرفتار کئے گئے۔ منشیات تیراہ ڈبوری سے ہنگو کے علاقہ زرگری سمگل کر رہاتھا۔ گرفتار سمگلر شیر جان کے خلاف تھانہ غلجو میں منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی میں شدید بارش، نکاس آب کا نظام درہم برہم