حافظ حمد اللہ

موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ نہیں،حافظ حمد اللہ

ویب ڈیسک: جمعیت علما اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ موجودہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ پارلیمنٹ نہیں ہے،جے یو آئی حکومت کا حصہ بنے گی اور نہ ہی حکومت کو سپورٹ کرے گی۔
ایک بیان میں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کا مستعفی ہونا ضروری ہے، جے یوآئی کا مطالبہ ہے کہ ازسر نو انتخابات کرائے جائیں۔
حافظ حمد اللہ نے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات سے متعلق کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مشترکہ تحریک چلانے کا ابھی تک فیصلہ نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے کئی سال سے اختلافات ہیں، وہ بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے تو ہم نے خوش آمدید کہا۔
حافظ حمد اللہ کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے وفود بھی مولانا فضل الرحمان کے پاس آئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ میں لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج،پرویز خٹک اور شہریوں میں سخت جملوں کا تبادلہ