عیدالاضحیٰ پر بغیر اجازت کھالیں اکٹھا کرنےپرپابندی،صفائی آپریشن پلان تیار

ویب ڈیسک: عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔ پشاور ڈویژن میں بغیر اجازت جانوروں کی کھالیں اکٹھا کرنےپرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ پر کھالیں اکٹھا کرنےپرپابندی عائد کرتے ہوئے اس کیلئے این او سی لینا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
عید پر آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے حکمت عملی بھی وضع کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت کی طرف سے ڈی سیز کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں جبکہ اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر عملہ صفائی آپریشن کی نگرانی کریگا۔
صفائی آپریشن کے لیے بلدیاتی نمائندوں کو بھی مہم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس حوالے سے کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز صفائی عملہ 14 گھنٹے فیلڈ میں رہے گا۔

مزید پڑھیں:  جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم کی ایڈہاک جج بننے سے معذرت