باڑہ کے بسمہ اللہ چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 نوجوان زخمی

ویب ڈیسک: ضلع خیبر کی تحسیل باڑہ کے بسمہ اللہ چوک کے قریب نامعلوم افراد فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا جس میں 3 نوجوان زخمی ہو گئے۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں طارق، مصویر اور منتظر شامل ہیں۔
خیبر پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 نوجوان زخمی ہو گئے تاہم اس واقعے کی فوری وجہ معلوم نہ ہو سکی .
پولیس کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹیکسز کی بھرمار سے تعمیراتی سامان مہنگا،گھر بنانا خواب بن گیا