بجٹ اجلاس، سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت کے بجٹ اجلاس کے حوالے سے آج پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا۔
پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس میں منعقد ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر سمیت دیگر اراکین اسمبلی شریک ہوں گے۔
پارلیمانی پارَٹی اجلاس میں آج ہونے والے بجٹ سیشن سے متعلق حکمت عملی بنائی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  نجی ٹی وی کی اینکر عائشہ جہانزیب کو شوہر نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا