وزیراعظم شہباز شریف کا ملاوی کے نائب صدر کی موت پر افسوس کا اظہار

ویب ڈیسک: ملاوی کے نائب صدر کی طیارے حادثے میں موت پر وزیراعظم شہباز شریف نے افسوس اور ملاوی حکومت اور عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے آنجہانی ساؤلوس شلیما کے اہل خانہ کے ساتھ بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز افریقی ملک ملاوی کے صدر نے لاپتہ طیارے میں سوار نائب صدر 51 سالہ ساؤلوس شلیما سمیت تمام 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی تھی۔

مزید پڑھیں:  بنگلہ دیش میں طلباء کا احتجاج ،جھڑپوں میں 5جاں بحق