خاور مانیکا پر تشدد کیس میں ضمانت کیلئے پی ٹی آئی کے وکلاء کا عدالت سے رجوع

ویب ڈیسک: خاور مانیکا پر تشدد کے کیس میں ضمانت کے لیے پی ٹی آئی کے وکلاء نے اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت سے رجوع کر لیا۔
ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے وکیل عثمان گِل انسداد دِہشت گردی کی عدالت پہنچ گئے۔ اس دوران عثمان گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے کی۔
دوران سماعت عدالت نے عثمان گِل کی عبوری ضمانت 5 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 12 جون تک منظور کر لی۔ پی ٹی آئی کے وکلاء نعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر اور مرزا عاصم کی عبوری ضمانتیں گزشتہ روز منظور ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  مردان میں گھر کے اندر فائرنگ ،شوہر دو بیوں سمیت قتل