کویت، عمارت میں آگ لگنے سے 35 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: کویت میں ایک عمارت پر آگ لگنے سے 35 افراد جاں بحق ہو گئے۔
اس حوالے سے سینئر پولیس افسران کی جانب سے بتایا گیا کہ جنوبی کویت کے شہر منگاف میں ایک عمارت میں اچانک آگ لگ گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے اس واقعے میں کم از کم 35 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
میجر جنرل عیدالرشید حماد کا کہنا تھا کہ واقع کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق صبح 6 بجے پر حکام کو دی گئی۔
ایک اور پولیس آفیسر کا کہنا تھا کہ جس عمارت میں آگ لگی وہ مزدوروں کے لیے مختص تھی۔
انہوں نے بتایا کہ اس عمارت میں بڑی تعداد میں کارکن موجود تھے۔ درجنوں افراد کو بچا لیا گیا لیکن بدقسمتی سے آگ سے اٹھنے والے دھویں کے باعث سانس لینے میں مشکلات سے کئی اموات ہوئیں۔

مزید پڑھیں:  آزاد فلسطین کا نعرہ لگانے پر طالبعلم یو اے ای سے ڈی پورٹ