وفاقی کابینہ

تنخواہوں میں 25فیصد اضافہ ،وفاقی کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ نے نئے مال سال کے بجٹ منظوری دے دی، بجٹ دستاویزات کے مطابق تنخواہوں میں 25فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں جس کی کابینہ نے منظوری دے دی۔
کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں، صنعتوں کے لیے پیکیج کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال میں تمام تر سکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقاریر میں کریں گے۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام افسران کو باہر جانے کا حکم دیا جس پر تمام افسران کابینہ اجلاس سے اٹھ کر باہر آگئے اور صرف وزرا رہ گئے،وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔

مزید پڑھیں:  غزہ میں مزید 70 فلسطینی شہید، صیہونیوں کا ظلم و ستم جاری