عمر ایوب

حکومت نے معیشت تباہ کر دی ہے ،عمر ایوب

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت نے معیشت تباہ کر دی ہے، ملکی تاریخ میں کم ترین سرمایہ کاری ہوئی ہے۔
اپنے چیمبر میں میڈیا سے گفتگو ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ آئندہ مالی سال بھی گروتھ ریٹ نیچے جائے گی، زراعت سے متعلق حکومتی دعوے غلط ہیں، گندم کی فصل تباہ ہوگئی لوگ بیچ نہیں پا رہے، بمپر کراپ حکومت اور کسانوں کو فائدہ نہیں دے رہی۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ اب چاول کا بھی بحران آئے گا، ایران سے پٹرول سمگلنگ کی جگہ چاول سمگل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ افراط زر میں کمی نہیں آئی مزید بڑھی ہے، عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوئیں مگر عوام کوفائدہ نہیں مل رہا۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ حکومت نے ڈالر کو مصنوعی طور پر 275 پر رکھا ہوا ہے، اشیائے ضروریہ مزید مہنگی ہوں گی، حکومت نے درآمدات کو محدود رکھا ہے جس سے بجلی کا بحران ہے، لوڈشیڈنگ بجلی چوری کی وجہ سے نہیں بجلی پیدا نہ کرنے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  عدت نکاح کیس میں ایپلٹ کورٹ کا فیصلہ چیلنج