اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی

بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی ،ایجنڈے کی کاپیاں اچھال دیں

ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے شدید ہنگامہ آرائی اور نعرے بازی کی گئی۔
اپوزیشن ارکان نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ کر ہوا میں اچھال دیں، سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے احتجاج کی فوٹیج بنائی، جمشید دستی نے ایوان میں زور دار نعرے لگائے۔
اپوزیشن ارکان نے گو شہباز گو اور شرم کرو حیا کرو کے نعرے بھی لگائے، اپوزیشن ارکان نے ایوان میں سیٹیاں اور باجے بھی بجا دیئے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، ملک سہیل وزیراعظم کے سامنے حصار بناکر کھڑے ہوگئے۔
رہنما سنی اتحاد کونسل زرتاج گل اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نعرے بازی کرنے والوں میں سر فہرست رہے۔
بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی جانب سے کون بچائے گا پاکستان، عمران خان ، عمران خان کے نعرے لگائے گئے، نعرے ثنااللہ مستی خیل نے لگائے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ واپس لینے کا حکم کالعدم