کوہاٹ میں فائرنگ

کوہاٹ میں فائرنگ سے ایس ایچ اوسمیت 4پولیس اہلکار زخمی

ویب ڈیسک: کوہاٹ کے نواحی علاقہ مرائی بالا میں فائرنگ کے واقعے میں ایس ایچ او استرزئی سمیت 4پولیس اہلکار زخکمی ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک سائل کی درخواست پر مرئی بالا میں ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا ،دو فریقین کے مابین تصادم روکنے کیلئے پولیس علاقے میں پہنچی تو ملزمان نے اپنے مخالفین اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی ۔
واقعے میں زخمی تمام اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے ۔
واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے مزید پولیس نفری علاقے میں پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں:  سابق سری لنکن کرکٹر گھر میں بیوی بچوں کے سامنے قتل