عمران خان/ شاہ محمود کے کیسز دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں خارج

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے کیسز دوسری عدالت منتقلی کی حکومتی درخواستیں خارج کر دیں۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان کے 9 مئی کیسز دوسری عدالت منتقلی کے لیے حکومتی درخواست پر سماعت کی۔
دوران سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹَ نے ریمارکس دیِئے کہ ججوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید ریمارکس دیئے کہ حکومت میں بیٹھے ہوئے لوگ من پسند جج کے پاس کیسز لگوانا چاہتے ہیں۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پنجاب کی دو، دو لاکھ روپے جرمانے کے ساتھ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے کیسز کی دوسری عدالت منتقلی کی درخواستیں خارج کر دیں۔

مزید پڑھیں:  حکومت ناکام ،مسائل کا حل نئے الیکشن میں ہے : عمر ایوب