سٹاک مارکیٹ میں تیزی ، 75 ہزار پوائنٹس کی حد دوبارہ عبور

ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان پایا جا رہا ہے۔ 100 انڈیکس دوبارہ 75 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا .
ذرائع کے مطابق بجٹ کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔
سٹاک مارکیٹ میں 2329 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 75 ہزار 126 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس 208 پوائنٹس اضافے کیساتھ 72 ہزار 797 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:  سوات میں ڈاٹسن اپ حادثے کا شکار ،2افراد جاں بحق