جنوبی وزیرستان، اغوا ہونیوالے بختا نور کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

ویب ڈیسک جنوبی وزیرستان کی تحصیل برمل کے علاقہ مانڑا سے اغوا ہونیوالے بختا نور کی 4 روز بعد پولیس نے گولیوں سے چھلنی لاش برآمد کر لی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بختا نور نامی شخص کو چار روز قبل نامعلوم نقاب پوش افراد نے اغواء کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل برمل کے علاقہ نرگاسئی میں آج دوپہر بختا نور کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ڈی آئی خان حملے کی مذمت