جے یوآئی کے سابق ضلعی امیر میر زاجان وزیر فائرنگ واقعہ میں شدید زخمی

ویب ڈیسک: جنوبی وزیرستان میں جے یوآئی کے سابق ضلعی امیر مولانا میر زاجان وزیر پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا ہے جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔
سابق ضلعی امیر جے یو آئی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا گیاہے۔
سابق ضلعی امیر مولانا میر زاجان وزیر کے بیٹنے نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان پر فائرنگ وانا بائی پاس روڈ پر ہوئی۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال وانا میں سابق ضلعی امیر کا علاج معالجہ کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان میں انسانی حقوق کی حمایت پر توجہ مرکوز ہے، ڈونلڈ لو