پشاور، ای سگریٹ، وپیس اور نکوٹین پاوچ پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ

ویب ڈیسک: صوبائی دارالحکومت پشاور میں ای سگریٹ، وپیس اور نکوٹین پاوچ پر پابندی عائد، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس سلسلے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔
اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ، وپیس اور نکوٹین پاوچ سے سانس کی بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے آس پاس اور 21 سال سے کم عمر نوجوانوں پر ای سگریٹ، ویپس اور نکوٹین پاوچ فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے کہ عوامی مقامات اور گاڑیوں پر ان پراڈکٹس کی تشہیر بھی نہیں ہونی چاہئے۔ ان قوائد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  الکاراز نے دوسری مرتبہ ومبلڈن اوپن جیت لیا، جوکووچ ہار گیا