قیمتوں میں اضافہ

19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

ویب ڈیسک: ملک میں ایک ہفتے کے دوران 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،میں مہنگائی کی سالانہ شرح 23.03 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 1.30فیصد کا اضافہ ہوگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے 8 اشیا سستی اور 24 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں ٹماٹر 27.14 اور چکن 11.75 فیصد مہنگے ہوئے ،بجلی چارجز 8.73 فیصد بڑھ گئے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں 6.14 فیصد کا اضافہ ہوا،دال چنا 7.19 اورانڈے 3.70 فیصد مہنگے ہوئے۔
کیلے3.22 اور بیف کی قیمت میں 1.52 فیصد کا اضافہ ہوا،حالیہ ہفتے دال مونگ،مٹن،سگریٹ اور انرجی سیور بھی مہنگے ہوئے۔
ایک ہفتے میں پیاز کی قیمت میں 5 فیصد کی کمی ہوئی،آٹا،چینی،چاول اور لہسن کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی جانب سے جسٹس عامر فاروق کیخلاف ریفرنس دائر