محسن نقوی

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہبازشریف کے بعد وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اورخیریت دریافت کی۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے 25 سال کا دیرینہ تعلق ہے، ان سے عزت و احترام والا رشتہ ہے۔
بعدازاں ایوان صدر میں صدرپاکستان آصف علی زرداری سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھاکہ پاکستان کو آگے لے جانا ہے اور اس سلسلے میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، سیاسی جماعتوں کوجمہوری اور آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے وطن کی ترقی و خوشحالی کومقدم رکھنا ہے، ذاتی اختلافات کو پس پشت ڈال کر صرف اور صرف پاکستان کا سوچنا ہے۔

مزید پڑھیں:  صنم جاوید کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم