بجلی کی قیمت

صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69پیسے فی یونٹ کمی

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے 69پیسے فی یونٹ کمی کردی گئی ہے ۔
وزیراعظم آفس کے مطابق میاں شہباز شریف نے صنعت اور برآمدات میں بڑے اضافے کے لیے اہم اقدام کیے ہیں۔
نیپرا نے صنعتوں کیلئے بجلی کی قیمت میں 10روپے69 پیسے فی یونٹ کمی تجویز کی تھی جسے وزیراعظم نے منظور کرلیا۔
صنعتوں کویہ پیکج عالمی منڈی میں اشیا کی لاگت کے مقابلے کے قابل بنانے کیلئے کیاگیا جس سے صنعتی اورزرعی مصنوعات کی پیداواری لاگت میں کمی اوربرآمدات میں اضافہ ہو گا۔
وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ پیکیج سے صنعتی ترقی کی رفتار مزید تیزہوگی، روزگار میں اضافہ اور صنعتوں کے پہیے کی رفتار تیزاور برآمدات میں اضافے سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا-

مزید پڑھیں:  وزیراعلی خیبرپختونخوا کا گورنر کو ہتک عزت کا نوٹس