حکومتی سرپرستی

4سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد

ویب ڈیسک: 4سرکاری ادارے حکومتی سرپرستی سے آزاد ہوگئے ،صدر مملکت آصف علی زرداری نے قوانین کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
صدر کی جانب سے پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڑ ترمیمی بل2024 اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 پر دستخط کردیئے گئے ،اب یہ ادارے خودمختار بورڈ کے زیر سرپرستی چلائے جائیں گے۔
علاوہ ازیں صدر نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور این ایچ اے ترمیمی بل2024 کی بھی منظوری دے دی۔
صدر مملکت کی جانب سے چاروں اداروں کے ترمیمی بل پر دستخط کے بعد مذکورہ اداروں کی حکومتی سرپرستی ختم ہوگئی ہے۔
اب یہ ادارے خودمختار بورڈ کے زیر سرپرستی چلائے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان:حالیہ بارشوں کے نتیجے میں 10افراد جاں بحق