بجلی

بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 5روپے 72پیسے بڑھا دی گئی

ویب ڈیسک: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کی فی یونٹ اوسط قیمت 5روپے 72پیسے بڑھا دی ہے ۔
بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کی منظوری مالی سال2024-25 کے لئے دی گئی۔
نیپرا حکام نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرتے ہوئے اسے منظوری کیلئے وفاقی حکومت کو ارسال کردیا ہے، جس کی منظوری وزیراعظم دیں گے۔
نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی کا اوسط بنیادی ٹیرف 29.78 روپے سے بڑھ کر 35.5 روپے فی یونٹ ہو جائیگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کرنا ہے، بجلی کی قیمت میں ایک ساتھ اضافہ ہوگا یا مرحلہ وار ،یہ فیصلہ کابینہ ہی کرے گی۔

مزید پڑھیں:  تحریک انصاف اراکین نے بھوک ہڑتالی کیمپ لگا لیا