پیٹرول کی قیمت

پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 20پیسے فی لیٹر کمی

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے بڑی عید پر عوام پر بڑا تحفظ دیتے ہوئے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10روپے 20 پیسے کی اعلان کر دیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 10روپے 20پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی ہے۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کانوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے قیمتوں کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گیا ہے ۔
واضح رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لیٹر کمی کی تھی جبکہ اب تک پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف عوام کو دیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھیں:  اسامہ بن لادن کے گرفتار ساتھی سے تفتیش جاری، اہم انکشافات کا امکان