سنگین نوعیت مقدمات کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی سنگین نوعیت کے مقدمات درج کرنے کے پنجاب کابینہ کے فیصلے کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلئے مقرر کر دی۔
اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ 20 جون کو عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
بانی پی ٹی آئی نے سنگین نوعیت مقدمات کے حوالے سے پنجاب کابینہ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔ درخواست میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پیرو :مسافر بس کھائی میں گرنے سے 23افراد ہلاک