ایم پی اے اقبال وزیر

پشاور:اے این پی رہنما نے ایم پی اے اقبال وزیر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروا دیا

ویب ڈیسک:اے این پی رہنما الف خان نے پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ایم پی اے اقبال وزیر پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کروا دیا۔
پولیس کے مطابق اے این پی رہنما الف خان کی مدعیت میں ممبر صوبائی اسمبلی ا قبال وزیرکیخلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر کے مطابق ایم پی اے اقبال وزیر نے 10سے زیادہ ساتھیوں کے ساتھ مل کر مجھ پرقاتلانہ حملہ کیا۔
ایف آئی آر کے مطابق گاڑی میں میرے دوبچے بھی تھے، ٹکر سے گاڑی کو نقصان پہنچا، واردات کے دوران دو راہگیر بھی زخمی ہوئے۔
اقبال وزیر کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق پولیس نے ایم پی اے سے اسلحہ بھی برآمد کیا۔
دوسری جانب رکن خیبرپختونخوا اسمبلی اقبال وزیر نے موقف اپنایا کہ الف خان سیکوئی ذاتی رنجش نہیں معمولی تلخ کلامی ہوئی، غلط فہمی پر واقعہ پیش آیا، معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں:  جی ایچ کیو کے باہر پرامن احتجاج کی کال تھی تو لوگ اندر کیسے تھے؟ میمن