بیرسٹر سیف

قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر محسن نقوی کو مستعفی ہوجانا چاہئے ،بیرسٹر سیف

ویب ڈیسک: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی پر بورڈ سربراہ محسن نقوی کو فوری مستعفی ہوجانا چاہئے ۔
ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردکی پر ردعمل دیتے ہوئے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جس بورڈ کا سربراہ محسن نقوی ہو اس سے یہی توقع کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو چیئرمین کا عہدہ سازشی ٹولے نے مینڈیٹ چوری کے انعام میں دیا تھا، نااہل ٹولے نے کرکٹ کے شائقین کے جذبات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔
محسن نقوی نے ٹیم کی بڑی سرجری کا شوشہ چھوڑا ہے، سرجری خود محسن نقوی، شریف فیملی اور پوری سازشی ٹولے کی ہونی چاہئے
، مینڈیٹ چور وزیراعظم اور راج کماری نے ملک کے تمام اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے ۔
بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ ٹیم کی خراب کارکردگی کا ذمہ دار براہ راست مینڈیٹ چور وزیراعظم اور محسن نقوی ہیں ،انہیں فوری استعفیٰ دینا چاہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین ایک پروفیشنل ذمہ دار بندہ ہونا چاہئے،محسن نقوی کو تو پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈائون سے وقت نہیں ملتا۔
نااہل اور کرپٹ حکمرانان کھیل کے شعبے میں بھی عہدوں کا بندر بانٹ کرتے ہیں، کھیل کے میدانوں کو سیاست سے پاک کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:  آتشزدگی کا شکار سعودی ایئرلائن کا طیارہ فعال، جدہ روانہ