ٹی سی ایس

ٹی سی ایس کی بڑی کامیابی،آذربائیجان تک سامان کی ترسیل مکمل کرلی

ویب ڈیسک: پاکستانی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس کمپنی ٹی سی ایس نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے پاکستان سے براستہ قازقستان، آذربائیجان تک سامان کی ترسیل مکمل کر لی ہے۔
ٹی سی ایس نے لاجسٹک آپریشن کا آغاز کراچی بندرگاہ سے کیا اور اکتا کی کیسپین بندرگاہ سے ہوتے ہوئے باکو میں اختتام کیا ۔
پاکستان سے بذریعہ قازقستان آذر بائیجان میں سامان کی ترسیل کا مقصد دونوں ممالک کے مابین تجارتی روابط کو بڑھانا تھا ۔
ٹی سی ایس کے اس لاجسٹک آپریشن میں قازقستان کے سفارت خانے نے بھرپور تعاون فراہم کیا ۔
کارگو ترسیل سے قازقستان کے ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کی صلاحیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔
قازقستان کی وزارت خارجہ کے مطابق؛پاکستانی فارماسیوٹیکل مصنوعات کو پاکستان سے بذریعہ قازقستان، آذربائجان پہنچنے میں 21 دن لگے جس کے دوران کل 4,820 کلومیٹر کا طویل راستہ طے کیا گیا۔
پاکستانی لاجسٹک ماہرین کے مطابق ٹرانس افغان کوریڈور اور ٹرانس کیسپین انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ روٹ، قراقرم ہائی وے کے ساتھ مل کر قازقستان اور پاکستان کی ٹرانزٹ صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  لوڈشیڈنگ کیخلاف نوشہرہ اور پاراچنار میں شدید احتجاج، روڈ بند