عید قرباں

عید قرباں میں ایک روز باقی، جانوروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ تیز

ویب ڈیسک: عید قرباں میں ایک روز باقی، ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ مزیدتیز ہو گیا ۔
بکرے، گائے، بیل اور اونٹ کی خریداری کیلئے عوام نے منڈیوں کا رخ کر لیا ہے، مویشی منڈیوں میں غضب کا رش دیکھنے میں آ رہا ہے، کسی کو من پسند جانور مل گیا تو کسی کو تلاش جاری ہے۔
مہنگائی کے سبب منڈیوں میں جانوروں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، بیوپاریوں اور خریداروں میں بحث و تکرار ،منڈی میں کہیں تو بیوپاریوں کے سارے جانور بک گئے ہیں تو کہیں کچھ بیوپاری اب بھی گاہکوں کے انتظار میں ہیں۔
دوسری جانب قربانی نزدیک آتے ہی چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ہوگئی جہاں شہریوں سے منہ مانگی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  شہدا کے لواحقین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی ڈی آئی خان حملے کی مذمت