5سال تک جیل

حکومت کا عمران خان کو 5سال تک جیل میں رکھنے کا عندیہ

ویب ڈیسک: وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو 5سال تک جیل میں رکھنے کا عندیہ دے دیا ہے ۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ لوگ کہتے ہیں کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کو 5سال جیل کے اندر ہی رکھیں۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کی سیاست انتشار اور فساد کی سیاست ہے اور ملک عدم استحکام اور بے یقینی کی سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور عدلیہ فیصلہ کر لیں کہ ملک کو مذاکرات اور امن سے آگے لے کر جانا ہے یا انتشار پھیلانا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی، اسٹیبلشمنٹ کو بھی سمجھ آ چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے ،وزیراعظم