شدید گرمی

سورج آگ برسانے لگا،ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں

ویب ڈیسک: ملک میں سورج آگ برسانے لگا ،بیشتر علاقوں میں شدید گرمی کی لہر جاری ،سبی میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 49 ڈگری تک پہنچ گیا۔
شدید گرمی کے باعث شہریوں کو قربانی کے جانوروں کی خریداری سمیت دیگر امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لاہور میں 43 ڈگری میں 47 ڈگری جیسی گرمی محسوس کی جارہی ہے جبکہ فیصل آباد اور اسلام آباد میں 44، پشاور اور ملتان میں 43 ڈگری جیسی شدت کا احساس ہو رہا ہے۔
کراچی میں محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 38 ڈگری ہوگیا ، شہر قائد میں آج 42 ڈگری جتنی شدت کی گرمی محسوس کی جا سکتی ہے۔
آج شام یا رات گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  کم ٹیکس ظاہر کرنے اور جھوٹے ریٹرن پر سزا و جرمانے کا فیصلہ