چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کیخلاف جوڈیشل کونسل میں درخواست جمع

ویب ڈیسک: لاہور ہایکورٹ کے چیف جسٹس شہزاد احمد ملک کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست جمع کرا دی گئی ہے ۔
سپریم جوڈیشل کونسل کو شکایت 29مئی کو رفاقت علی تنولی نے بذریعہ ڈاک بھیجی جس میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔
درخواست میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ پر ایک فوجداری کیس میں اثر رسوخ استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔
واضح رہے اس بارے میں ایک کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔

مزید پڑھیں:  190ملین پاؤنڈ کیس: پرویز خٹک کے بیان میں تصحیح کی درخواست مسترد