ٹی 20ورلڈ کپ

ٹی 20ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دیدی

ویب ڈیسک: امریکہ میں جاری ٹی 20ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں آسٹریلیا نے سکاٹ لینڈ کو 5وکٹوں سے شکست دے دی ۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر سکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔
دونوں ٹیمیں ڈیرن سیمی نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں مدمقابل ہوئیں،سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے مقرر 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے،۔
آسٹریلیا نے 181 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کر لیا، آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر1، مچل مارش 8 اور گلین میکسویل11 رنز بنا کر پویلین لوٹے، ٹریوس ہیڈ 68 اور مارکس اسٹوئنس نے 59 رنز کی اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا کی جیت کے ساتھ ہی انگلینڈ کی ٹیم نے سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر لیا، آسٹریلیا کی ٹیم پہلے ہی سپر 8 کیلئے کوالیفائی کر چکی ہے۔
قبل ازیں آسٹریلیا کی دعوت پر سکاٹش ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا جو اچھا ثابت نہ ہوا، پہلے اوور میں ہی 3 کے مجموعی سکور پر اوپنر مائیکل الیگزینڈر جونز اگر کی بال پر کلین بولڈ ہو گئے، ان کے بعد آنے والے برینڈن مکمولن نے جارج منسی کے ساتھ ملکر آسٹریلوی بالرز کی خوب درگت بنائی۔
برینڈن مکمولن نے 34 بالز پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور زیمپا کی گیند پر سٹارک کو کیچ دے بیٹھے، رچرڈ برنگٹن 42، جارج منسی 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو ہینری کروس 18، مائیکل الیگزینڈر لیکس 5 جبکہ کرس گریوز 8 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں:  صوبے میں آپریشن عزم استحکام کا کوئی جواز نہیں، افتاب شیرپاؤ