وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے عیدالاضحی کی نماز ڈی آئی خان میں ادا کی

ویب ڈیسک: وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور نے عید الاضحٰی کی نماز اپنے آبائی ضلع ڈی آئی خان میں ادا کی۔
سٹی مئیر ڈی آئی خان عمر امین گنڈاپور اور دیگر نے بھی وزیر اعلی کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔
اس موقع پر ملک کی سلامتی اور خوشحالی، قومی یکجہتی اور امت مسلمہ کے اتحاد کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعلی نمازیوں سے عید ملے اور ان سے عید کی مبارکباد وصول کی۔

مزید پڑھیں:  چارسدہ میں فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا گیا