19عازمین جاں بحق

شدید گرمی :دوران حج اردن اور ایران کے 19عازمین جاں بحق

ویب ڈیسک: امسال حج کے دوران سعودی عرب میں شدید گرمی اور درجہ حرارت میں اضافے کے کے باعث اردن اور ایران کے کم از کم 19 عازمین جاں بحق جبکہ 17لاپتہ ہو گئے ہیں ۔
خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ مناسک حج کی ادائیگی کے دوران 14 اردنی عازمین کی موت واقع ہو گئی جبکہ17 دیگر لاپتا ہیں۔
ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولی وند نے کہا کہ اس سال حج کے دوران مکہ اور مدینہ میں اب تک پانچ ایرانی زائرین اپنی جانیں گنوا چکے ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ ان کی موت کیسے واقع ہوئی۔
رواں تقریباً 18لاکھ مسلمانوں نے فریضہ حج ادا کیا جہاں سعودی عرب میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا۔
حج کے اکثر مناسک اور عبادات کھلے آسمان تلے اور پیدل ہی انجام دی جاتی ہیں جو بزرگ اور زائد العمر افراد کے لیے بڑا چیلنج ہوتی ہیں۔
سعودی عرب نے ابھی تک جاں بحق افراد کے حوالے سے کسی قسم کی تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں البتہ اس سال عازمین کو گرمی اور موسم کی شدتر سے بچانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں جیسے موسم کنٹرول کرنے والے علاقے، پانی کی تقسیم اور حجاج کو سورج کی تپش سے بچانے کے لیے مفت مشورے دیے جا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: توہین عدالت کی درخواست پر چیئرمین ہیلتھ کیئر کمیشن طلب