انٹرنیٹ سروس متاثر

سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر

ویب ڈیسک: عالمی سب میرین کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان میں کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی ہے ۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے)کے مطابق سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو 4میں خرابی کی وجہ سے پاکستان کے کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہو گئی ۔
ایس ایم ڈبلیو 4 میں خرابی سامنے آئی ہے،ایس ایم ڈبلیو 4 پاکستان کو ملانے والی 7سب میرین کیبلز میں سے ایک ہے ۔
پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی سے پیک اورز میں انٹرنیٹ سروس سست ہوسکتی ہے، ٹیمیں فالٹ کا تعین کرکے اسے دور کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔
ترجمان پی ٹی اے نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ براڈ بینڈ سروس معمول پر آنے تک صورتحال کو مانیٹر کیا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی پرپابندی کامعاملہ،خیبر پختونخواحکومت کافریق نہ بننےکا فیصلہ